میرپورخاص: یمن پر سعودی عرب کی مدد کرنے کا فیصلہ قوم اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر کیا جائے عمران خان کی آڈیوٹیپ سامنے لاکر انتشار پھیلانا مناسب نہیں،سندھ میں دینی مدارس اورعلما کی گرفتاری کے واقعات شرمناک ہیں، خواہش ہے تحریک انصاف پارلیمنٹ اجلاسوں میں آئے اور اس کا حصہ بنے، ،ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد:امریکہ شیعہ سنی لڑائی کےذریعے مشرق وسطی میں انتشار پہیلانا چاہتا ہے.مـولانـا فــضــل الــرحــمــن...... پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مـولانا فـــضــل الــرحــمـــن نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا تاہم ایک ملک کے خاطر دوسرے ممالک سے دشمنی مول نہیں لے سکتے- یمن کے حوالے سے جلد بازی میں فیصلہ کے بجائے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے. مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشرق وسطی کی جنگ میں کودنے کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہئے